دانیال عزیز نے کہا کہ عوام کے قریب سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی سے متعلق جو گفتگو کی تھی درست تھی مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہےگی


پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ این اے 75 سے چوہدری انوارالحق کو ٹکٹ ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 75 سے چوہدری انوارالحق کو ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ دانیال عزیز ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں ملا آزاد حیثیت میں الیکشن میں اتروں گا اور مقابلہ کروں گا ۔
دانیال عزیز نے کہا کہ عوام کے قریب سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی سے متعلق جو گفتگو کی تھی درست تھی۔ مہنگائی کے خلاف میری لڑائی جاری رہےگی۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ الیکشن ضرورلڑوں گا، مہنگائی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ مہنگائی کیخلاف میری لڑائی جاری رہےگی ، انھوں نے کہا کہ این اے 75 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔ این اے 75 سے ن لیگ نے انوارالحق کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق گفتگو کرنے پر ن لیگ نے ٹکٹ سے محروم کیا۔ احسن اقبال کا نام لینے پر شوکاز جاری کیا گیا تھا جس کا تفصیل سے جواب دیا۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نشست کیلئے میری اہلیہ کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کیلئے میری اہلیہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 10 گھنٹے قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 11 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 11 گھنٹے قبل

