مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے


لندن۔12جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
ای پی ایل میں (کل) ہفتہ کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ چیلسی اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چیلسی کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 8 میچز میں اس کو فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے،فلہم کی ٹیم بھی 20 میچز کھیل چکی ہے اور وہ سات میچز جیت چکی ہے۔
فلہم کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔اسی طرح (کل ) جمعرات کا تیسرا اور آخری میچ برنلے اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 8 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل






