ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے، مسلم لیگ ق


عام انتخابات، پاکستان مسلم لیگ ق نے ن لیگ سےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ق لیگ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ عام انتخابات میں ن لیگ سے کوئی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی اور اپنے زور بازو پر میدان میں اترے گی۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ صدر ق لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ق لیگ نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بہتری کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تاہم صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ پارٹی کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چوہدری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین نے بھی اس بات پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے۔ ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیےتیار ہیں۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 9 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 3 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 3 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 3 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 6 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 6 hours ago



