Advertisement

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے ایم ون پر نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

سامان کوئٹہ سے پشاور سمگل کیا جا رہا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 12th 2024, 4:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے ایم ون پر نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے ایم ون پر صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سامان کوئٹہ سے پشاور سمگل کیا جا رہا تھا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم ون پر صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے - ترجمان نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھیں جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی اور موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی سامان ضبط کرنے کے بعد بس کے عملے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ، جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ، ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہیں۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement