نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے

پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔
آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے ڈیوڈ کونوے کو کیچ آؤٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دیے۔
فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔
Three-fers for Abbas Afridi and @iShaheenAfridi as Pakistan are set a target of 227 ?#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ySeQqLyLPa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2024
پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انھیں صرف 19 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا ، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پچ بولنگ کے لیےسازگار ہے اس لیے پہلےبولنگ کو ترجیح دی، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر اور عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں، پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل اور فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 14 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 7 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 7 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 11 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل






