Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 2 دہشت گردہلاک

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 13th 2024, 2:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا  شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 2 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

عبداللہ خدری اور خالد جانان نامی دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔


ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

Advertisement
Advertisement