Advertisement

سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار بحریہ میں خواتین افسر بھرتی

نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی ترنکومالی کے ترجمان کیپٹن گیان وکرما سوریا نے عرب میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے خواتین کیڈٹس کو بھرتی کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 13th 2024, 3:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار بحریہ میں خواتین افسر بھرتی

سری لنکا کی بحریہ کے لیے پہلی بار خواتین کی پہلی کھیپ نے اس کی نیول اکیڈمی میں بطور افسر تربیت حاصل کی ہے۔
عرب میڈیا کے مابق سری لنکا میں خواتین اہلکاروں نے 2022 میں بحریہ کی ذمہ داریاں حاصل کرنا شروع کیں، لیکن اب تک یہ صرف سمندری ڈیوٹی کے لئے تھی۔

رواں ہفتے 66 کیڈٹس کے گروپ میں چھ خواتین بھی شامل تھیں جنہیں کولمبو میں سری لنکن نیوی ہیڈ کوارٹرز میں اکیڈمی تقرری کے خطوط موصول ہوئے۔

نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی ترنکومالی کے ترجمان کیپٹن گیان وکرما سوریا نے عرب میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے خواتین کیڈٹس کو بھرتی کیا ہے۔

کیپٹن گیان وکرما سوریا نے کہا کہ بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں بھی بہت سی خواتین افسران کام کر رہی ہیں اور یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔

کیپٹن گیان وکرما سوریا نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کی طرح ہی کام کر سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بحریہ کے کمانڈر نے لیڈی کیڈٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیول اکیڈمی کی تربیت شروع کرنے والی خواتین میں سے ایک جے ایچ ڈی ڈی سیتھارا ہمیشہ سے سمندر کی طرف راغب رہی ہیں اور یہ موقع انہیں خدمت کے ساتھ اپنے جذبے کو جوڑنے کا موقع دیتا ہے۔

اکیڈمی میں خواتین کیڈٹس کا داخلہ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے خواتین کو ملک کی فوجی درجہ بندی میں آگے بڑھنے کے قابل بنانے کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

 

Advertisement