بین الاقوامی کارگو روٹ کے آغاز سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تبادلے کیلئے ایک موثر اور مستحکم فضائی اور لاجسٹک ذریعہ فراہم ہوگا اور چینی برانڈز کو پاکستانی منڈی کو تلاش کرنے کیلئے مزید لاجسٹک سہولت فراہم ہوگی


چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مال برداری کا نیا راستہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کیلئے ایک اہم محرک ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دوطرفہ رابطوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے ، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان کئی ہفتہ وار کمرشل پروازوں کے ساتھ چار ائیرلائنز پہلے ہی کام کررہی ہیں۔
خلیل ہاشمی نے کہا کہ مال برداری کے نئے فضائی راستے کا پچھلے ہفتے آغاز کیاگیا جس کے ذریعے چین کے وسطی صوبے ہو بئی کے ایزو ہواؤ ہوائی اڈے کو لاہور سے ملایا گیاہے۔
انہوں نے کہا بین الاقوامی کارگو روٹ کے آغاز سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تبادلے کیلئے ایک موثر اور مستحکم فضائی اور لاجسٹک ذریعہ فراہم ہوگا اور چینی برانڈز کو پاکستانی منڈی کو تلاش کرنے کیلئے مزید لاجسٹک سہولت فراہم ہوگی ۔
ایزو لاہور کارگو روٹ پہلا بین الاقوامی فضائی مال برداری کاراستہ ہے جسے ایس ایف ائیر لائنز نے شروع کیا جو رواں سال چین کے پہلے مال بردار ہوائی اڈے ایزو ہواؤ سے شروع ہوا۔
اس راستے سے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی جو ہر ہفتے ایزو سے لاہور کیلئے تین سو ٹن سے زیادہ ہوائی نقل و حمل کی صلاحیت رکھتاہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 9 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 5 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 10 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago





