Advertisement
تجارت

چاول کی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 76.53 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال میں 1.732 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 24th 2024, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چاول کی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 76.53 فیصد اضافہ

اسلام آباد: چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 76.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.570 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.53 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.732 ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.638 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 927.91 ملین ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 30.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 318224 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 286577 میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 367.39 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 282.53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.252 ملین میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement