Advertisement
پاکستان

فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جائے، پاکستان

بین الاقوامی برادری ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے والی اس نسل کشی کو روکنے میں ناکام رہی ہے، منیر اکرم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 24th 2024, 7:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جائے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسئلے کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال سمیت مسئلہ فلسطین پر وزارتی سطح کی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے لیے اب یہ وقت ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کیا جائے۔

منیر اکرم نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران دنیا نے 21 ویں صدی میں عام شہریوں کے سب سے وحشیانہ قتل عام کیا جا رہا ہے، بے گناہوں کا یہ وحشیانہ قتل اور پوری آبادی پر مسلط اذیت نسل کشی کے مترادف ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی قرادادوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ سلامتی کونسل میں تقریباً متفقہ ووٹوں اور جنرل اسمبلی کی طرف سے دو قراردادوں کے مطالبے کے باوجود بین الاقوامی برادری ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے والی اس نسل کشی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد اور جنگ ملحقہ علاقوں تک پھیل چکی ہے، جب تک اسرائیل کی جنگی مشین کو روکا نہیں جاتا اس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے جس میں بہت سی قومیں لپیٹ میں آسکتی ہیں۔اس سلسلے میں سلامتی کونسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اسرائیل کی جنگ اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں ہونے والی بربریت کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ  بدقسمتی سے عالمی رائے عامہ اور اپنے قریبی اتحادیوں اور اپنے بہت سے لوگوں کے مشورے کے باوجود انتہا پسند اسرائیلی قیادت وحشیانہ جنگ جاری رکھنے اور فلسطینی ریاست اور دو ریاستی حل کے امکان کو مسترد کرنے پر بضد ہے جس سے مشرق وسطیٰ کو نقصان پہنچے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی پوری رکنیت کے لیے ایسے اقدامات پر غور کرے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
Advertisement