Advertisement

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی

ٹرمپ نے امریکی ریاست نیو ہیمشائر میں ری پبلکن پرائمری مقابلے میں مدِ مقابل نکی ہیلی کو شکست دے کر پارٹی میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 24th 2024, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی

امریکہ میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو امریکی ریاست نیو ہیمشائر میں ری پبلکن پرائمری مقابلے میں مدِ مقابل نکی ہیلی کو شکست دے کر پارٹی میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق پرائمری میں شامل 22 فی صد علاقے کی رپورٹنگ کے ساتھ ٹرمپ نے 38 ہزار 755 ووٹ حاصل کیے جب کہ نکی ہیلی 34 ہزار 444 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نیو ہیمشائر مقابلے سے قبل فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس ٹرمپ کے حق میں دست بردار ہوگئے تھے۔ لیکن ان کا نام بیلٹ پر ہونے کی وجہ سے انہیں 442 ووٹ ملے۔

نیو ہیمشائر پرائمری میں شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں رہنے کا اعلان کیا ہے۔  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں نکی ہیلی اقوامِ متحدہ میں بطور امریکی سفیر تعینات تھیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار کے لیے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے صدارتی امیدوار نامزد کرتی ہیں جنہیں مقامی سطح پر پرائمری کہا جاتا ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی بھی ریاست نیو ہیمشائر میں منگل کو پرائمری الیکشن کر رہے ہیں، لیکن صدر جو بائیڈن کا نام ان کے بیلٹ پر ظاہر نہیں ہے۔

صدر بائیڈن ہی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ یوں بائیڈن اور ٹرمپ سال 2020 کے الیکشن کی طرح اس سال پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوسکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ایک ہی مدت پوری کرنے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم ٹرمپ ایک مرتبہ پھر انتخابات میں ری پبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہیں منگل کی پرائمری سے پہلے ری پبلکنز میں اپنے پارٹی حریفوں پر خاصی برتری حاصل تھی۔

اس سال نومبر کے الیکشن کے بعد امریکہ کی صدارتی مدت جنوری 2025 میں شروع ہو گی۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement