حکومت گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، نگران وزیر اعظم
حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، وزارت توانائی گردشی قرضےکے خاتمے کیلئے ایک مؤثر، دیرپااور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کرے، گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزراء ڈاکٹر شمشاد اختر، محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے، گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ گردشی قرضےکے خاتمے کیلئے ایک مؤثر، دیرپااور قابل عمل حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے میں کمی لانے کیلئے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا، انسدادِ بجلی چوری آپریشن سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

