گوہر خان نے کہا کہ بلے کا نشان عمران خان کی نشانی ہے جس کو ہم دوبارہ بحال کروائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا


بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ان پر اعتماد بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوہر علی خان نے بونیر حلقہ این اے 10 میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کیا، زرداری کے ڈرائنگ روم اور مسلم لیگ نون جس نے کسی صوبے میں الیکشن نہیں کرایا اور صرف 4 بندوں کا انتخاب کروایا وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، تحریک انصاف کے بھرے مجمع میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن قبول نہیں۔
گوہر خان نے کہا کہ بلے کا نشان عمران خان کی نشانی ہے جس کو ہم دوبارہ بحال کروائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کے دوران ہمارے امیدواروں کو ہر طرح سے ہراساں کیا گیا اور روکا گیا، ہم کب تک برداشت کرینگے، میری درخواست ہے کہ اب سیز فائر ہونی اور تمام جھگڑے ختم ہونے چاہئیں۔
انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے صبر کرتے آئے ہیں لہذا ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے صبر کا ساتھ دیں ۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago


