Advertisement
تجارت

پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش اور منافع بخش مقام ہے، پاکستانی سفیر مسعود خان

آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات ہمارے ترجیحی شعبے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 25th 2024, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش اور منافع بخش مقام ہے، پاکستانی سفیر مسعود خان

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے سب سے پرکشش اور منافع بخش مقام ہے اس لئے امریکی سرمایہ پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول سے استفادہ کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے صدر عامر پپرانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پاکستان اور خطے کی ایک بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور ون ونڈو حل فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب احمد چوہدری اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی شائستہ بنیاد بھی موجود تھیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات ہمارے ترجیحی شعبے ہیں ،تاہم ہم اپنی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، خاص طور پر پاک امریکی تاجر برادری، جو اپنی مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، کو ان کے کاروباری مقاصد میں مناسب طریقے سے سہولت فراہم کی جائے۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 12 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 13 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 12 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement