Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی شادی کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی

31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 25th 2024, 4:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی شادی کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر غیر قانونی شادی کے مقدمے کی سماعت کے حکم امتناعی میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شکایات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جب کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے مقدمے سے حکم امتناعی ہٹانے کی استدعا کی۔

راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے جسے ختم کیا جائے کیونکہ ایسا ریلیف لے کر کوئی عدالت میں نہیں آتا اس لیے عدالت کیس کو کل دلائل کے لیے مقرر کرے۔

جس پر جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ ایسا نہ کہیں، عدالت میں ان کی طرف سے تین وکلا موجود ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس کی سماعت پر پابندی کے حکم میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،صدر مملکت کا انٹرویو

چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، دونوں ممالک کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے،صدر مملکت کا انٹرویو

  • 5 hours ago
وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا

وزیر اعظم نے گلوبل فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت کو قوم کے جذبے کی نمائندگی قرار دیا

  • 2 hours ago
اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پردھاوا بول دیا،کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ

اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پردھاوا بول دیا،کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ

  • 3 hours ago
کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ،  چوہدری سرور

کشمیریوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا جائے ، امن کا راستہ مذاکرات سے ہی نکلے گا ، چوہدری سرور

  • 14 minutes ago
 سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے،مندوب عاصم افتخار

 سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے،مندوب عاصم افتخار

  • 5 hours ago
تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں اے آئی سے لیس جدید گنز کا استعمال

تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں اے آئی سے لیس جدید گنز کا استعمال

  • 5 hours ago
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 130 رنز کا ہدف دیا

  • 2 hours ago
اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا

اے بی ڈویلیئرز: ایشیا کپ میں بھارتی رویہ کھیل کی روح کے خلاف تھا

  • an hour ago
جوا یپ کیس: عدالت نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی

جوا یپ کیس: عدالت نے یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت خارج کردی

  • 4 hours ago
آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی   ، مزید اقدامات جاری

آزاد کشمیراحتجاج : مذاکراتی کمیٹی جلد سفارشات پیش کرے گی ، مزید اقدامات جاری

  • an hour ago
ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے

ترکی: استنبول میں زلزلے کے جھٹکے

  • 2 hours ago
مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 hours ago
Advertisement