سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

.jpg&w=3840&q=75)
پی ٹی آئی امیدوار ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ثناء اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ ثناءاللہ مستی خیل اشتہاری ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ثناء اللہ مستی خیل نے کیا جرم کیا ہے تفصیل بتائیں، کیا دہشتگردی یا اغواء برائے تاوان کا کیس ہے؟ یہ کوئی خطرناک آدمی ہیں تو ہم بھی الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔
جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ ثناء اللہ مستی خیل پر ٹائر جلانے کا کیس ہے، ہائیکورٹ کو کیا جلدی تھی جو ٹریبونل کا فیصلہ ایک دم کالعدم کر دیا؟
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں درخواست لگا کر فیصلہ کر دیا، اگلے دن کی تاریخ ہی دے دیتے۔ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ثناءاللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ثناءاللہ مستی خیل این اے 91 بھکر سے امیدوار ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 44 minutes ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- an hour ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- an hour ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago






