Advertisement

شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ زرد میں نئے کروز میزائلوں کا تجربہ

اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے کروز میزائل ٹیسٹ پر پابندی عائد نہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 25th 2024, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ زرد میں نئے کروز میزائلوں کا تجربہ

سیئول: جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بحیرہ زرد ( ییلو سی ) میں کئی کروز میزائل فائر کئے جو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کا تازہ ترین اقدام ہے۔اے ایف پی نے جنوبی کوریا کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہماری فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بجے شمالی کوریا کی جانب سے بحیرہ زرد میں داغے گئے میزائلوں کا پتا لگایا۔

تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے کروز میزائل ٹیسٹ پر پابندی عائد نہیں کیونکہ یہ جیٹ سے چلتے اور جدید بیلسٹک میزائلوں کےمقابلے میں کم اونچائی پر سفر کرتے ہیں۔ادھر کئی گھنٹے بعد شمالی کوریا کے حکام نے بھی میزائل فائر کرنے کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نے اپنے تیار کردہ سٹریٹجک کروز میزائلوں کی نئی قسم پلواسل 3-31 کا پہلا تجربہ کیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران کتنے میزائل فائر کئے گئے۔

شمالی کوریا نے نئے سال کے آغاز سے ہی ہتھیاروں کے تجربات میں اضافہ کر دیا ہے جن میں پانی کے اندر جوہری ہتھیاروں کا نظام اور ٹھوس ایندھن والے ہائپر سانک بیلسٹک میزائلوں کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ تازہ ترین لانچ اس وقت ہوئی ہے جب جنوبی کوریا اپنے مشرقی ساحل پر 10 روزہ خصوصی افواج کی دراندازی کی مشق کر رہا ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 15 منٹ قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 9 منٹ قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement