چیف الیکشن کمیشن کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات ، الیکشن کمیشن نے خبردار کر دیا
جعلی کالز اور پیغامات کی تصدیق کے لئے چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کیا جائے، ترجمان ای سی پی


چیف الیکشن کمیشن کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالز اور پیغامات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ( ڈی آر اوز) کو خبردار کیا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے نام سے موصول ہونے والی جعلی وٹس ایپ کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہیں ۔
#ECP pic.twitter.com/8hsefRUDrG
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)?? (@ECP_Pakistan) January 25, 2024
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی کالز اور پیغامات کی تصدیق کے لئے چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کیا جائے، ممبران الیکشن کمیشن یا کسی سینئر افسر کی ٹیلی فون کال یا میسج ملے تو اس کی بھی تصدیق کی جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ، ڈی آر او اور آر او بغیر تصدیق کسی کال یا میسج پر عمل نہ کریں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 19 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 7 minutes ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago




