ن لیگ کے سوا ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے تنقید اور الزامات کے سوا کچھ نہیں کی، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 119 میں پہلی بار قدم رکھا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے سوا باقی جماعتوں نے کچھ نہ کیا، ان کا کام صرف تنقید کرنا اور الزامات لگانا ہے، میں نوازشریف کے پندرہ سو منصوبے گنوا سکتی ہوں۔ پنجاب میں آج کل کچھ ایسی بھی جماعتیں بھی آئی ہوئی ہیں جنہوں نے ایک صوبے میں 15 برس حکومتیں کی ہے لیکن ان کے پاس گنوانے کےلیے 15 منصوبے بھی نہیں، وہ پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں انہیں نہیں پتہ کہ پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سنتا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ صرف پرچی نہیں ہوتی، وہ مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے، این اے 119 میرا گھر ہے۔ سیاسی جماعتیں صرف وعدے اور تنقید کرتی ہیں، مسلم لیگ ن تنقید اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی، ن لیگ کے سوا ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، ان کا دن رات کام ہے تنقید کرو الزامات لگاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےمنشور دیا تو اس پر عمل بھی کیا، نواز شریف نے صرف کاغذ پر لکھ کر منشور نہیں دیا، نوازشریف آج بھی آپ لوگوں کیلئے میٹنگ کررہا ہے، نواز شریف پلان کررہا ہے کہ مہنگائی کیسے کم کرنی ہے، نوازشریف سوچ رہا ہے کہ آپ کی تکلیفیں کیسے ختم کرنی چاہئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جس صوبے نے نواز شریف کو میینڈیٹ دیا اس نے وہاں کام کرایا، میں اس چچاکی بھتیجی ہوں جس نے دن دیکھا نا رات، آپ کی خدمت کی، مجھے احساس ہے میرے کاندھوں پر کتنا بوجھ ہے، میں وہ امیدوار نہیں جسےلوگ پرچی پر لکھ کردیں کہ ہمارے یہ مسائل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے نوازشریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا، لوگ جانتے ہیں نوازشریف اگلے چند روز میں اپنا منشور دے گا۔

66 ہزار فلسطینی شہید: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر پہنچ گیا
- 13 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر: حکومت کی مذاکرات کی اپیل، ایکشن کمیٹی کا احتجاج برقرار
- 13 گھنٹے قبل
قطر پر حملہ ہوا تو امریکا مداخلت کرے گا، صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے والے 139 آن لائن پلیٹ فارمز بے نقاب
- 15 گھنٹے قبل

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی خبروں کی تردید کر دی
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیل کی کھلے عام دہشتگردی، گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرحراست
- 42 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
- 10 منٹ قبل

صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 28 منٹ قبل

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکراتی کمیٹی کےارکان میں اضافہ اورانکوائری کا حکم
- ایک منٹ قبل

سیب اور دیگر پھل پھیپھڑوں کو آلودگی سے بچاتے ہیں، نئی تحقیق
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی صمود فلوٹیلا پراسرائیلی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل