توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، نگران وزیر اعظم
سرمایہ کاری کی حکمت عملی خوش آئند ہے جس سے صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ، کراچی الیکٹرک کی جانب سے متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی خوش آئند ہے جس سے صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے الجومیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبد العزیز حماد الجومیہ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ الجومیہ گروپ نے کراچی الیکٹرک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے ۔
نگران وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کی جانب سے متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی خوش آئند ہے جس سے صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کراچی الیکٹرک اپنے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لائے گی ۔ وزیراعظم نے الجومیہ گروپ کو پاکستان میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔
الجومیہ گروپ کے وفد نے کراچی الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر نگران وزیراعظم اور حکومتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو 1500 میگاواٹ کے نئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا ، ان منصوبوں میں مقامی ذرائع اور قابل تجدید توانائی پر انحصار کیا جائے گا۔

پاکستان کی صمود فلوٹیلا پراسرائیلی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال کا عرصہ بیت گیا
- 34 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کی کھلے عام دہشتگردی، گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا،سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرحراست
- 3 گھنٹے قبل

صمود فلوٹیلا قافلے پرصہیونی حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے،گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کاسالانہ اجلاس ،حکومت سے مزید سینما بنانے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

جنگلوں میں چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال انتقال کرگئیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکراتی کمیٹی کےارکان میں اضافہ اورانکوائری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعال سے متعلق اصول ضوابط جاری کر دیے
- ایک گھنٹہ قبل

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 17 شدید زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ایتھوپیا : چرچ کی تعمیر کے دوران ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل