بلے کا انتخابی نشان ہتھیانے کےبعد اب ایک نئی سازش رچائی جا رہی ہے، پی ٹی آئی
اکبر ایس بابر کا پاکستان تحریک انصاف کے اساس اور نظریے سےکوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان


پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلے کا انتخابی نشان ہتھیانے کےبعد اب ایک نئی سازش رچائی جا رہی ہے۔اکبر ایس بابر کا پاکستان تحریک انصاف کے اساس اور نظریے سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کارکن ہی نہیں اب تو الحمد للہ پوری قوم باشعور ہے، ٹاؤٹ گردی کے ذریعے جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ناکام کوششیں شکست خوردہ ذہنیت کی علامت ہیں، پہلے اکبر ایس بابر کو بلّے کا انتخابی نشان ہتھیانے کیلئے استعمال کرنے والے اب نئی سازشیں گھڑ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے نکال باہر کئے گئے اکبر بابر نامی ایک جعل ساز کی ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی شرارتوں کا معاملہ
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) January 25, 2024
پاکستان تحریک انصاف نے ازلی ٹاؤٹ کی پھرتیوں کو سرپرستوں کے اوسان خطا ہونے کی واضح دلیل قرار دے دیا :
تحریک انصاف کا کارکن ہی نہیں اب تو الحمد للہ پوری قوم…
ترجمان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کو اپنا انتخابی نشان بنا کر پوری ہمّت، حوصلے اور استقامت سے ٹاؤٹوں اور ان کے سرپرستوں کی ووٹ کے ذریعے خبر گیری کیلئے تیار اور بضد ہے، ایک ٹاؤٹ ہے جس کا واحد استعمال پارٹی میں انتشار کا فروغ ہے وہ خود کو دھوکہ دینے کے علاوہ منصوبہ سازوں کے کسی کام نہیں آسکتا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کا پاکستان تحریک انصاف کی اساس اور نظریے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کا حصہ ہے، 2013 میں انہیں پارٹی سے الگ کرکے باضابطہ طریقۂ کار کے تحت اس کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی تھی، سازشی عناصر کا آلہ کار بننے والے اکبر ایس بابر جیسا مفاد پرست شخص کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن بننے کے قابل نہیں ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اکبر ایس بابر ہمیشہ ذاتی مفاد کی خاطر غیرجمہوری قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہوتا آیا ہے اور اس کا مقصدِ حیات ہی آئین اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کیلئے استعمال ہونا ہے، تحریک انصاف کے حوالے سے اس شخص کے کسی بھی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت ہو گی اور نہ ہی پارٹی اور قوم اسے قبول کریں گے۔
واضع رہے کہ اکبر ایس بابر نے پاکستان تحریک انصاف کی کمان سنبھالنے کیلئے اسلام آباد کے ای الیون میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 days ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 10 hours ago
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 days ago

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 days ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 days ago

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 days ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 days ago


