Advertisement
پاکستان

شہریو ں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹ گرفتار

 پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیاجانا چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 26th 2024, 12:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریو ں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹ گرفتار

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹس نے پاکستان میں 2 معصوم شہریوں کو قتل کیا ، بھارتی ایجنٹس کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لیا گیا ، یہ پاکستان میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھے ۔ کینیڈا اور امریکا میں بھی ایسے ہی کیسز سامنے آئے ہیں، بھارت کو عالمی سطح پر اس کا جواب دہ کرنا ہوگا، پاکستانی سرزمین پر بھارت کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیاجانا چاہیے، ہمارے پاس پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ یو گش کمار اس میں ملوث ہے۔

اشوک کمار اور یوگش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعےکارروائی کرواتے تھے، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹس کا پتہ چلا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی شہری محمد ریاض کو بھی راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا تھا، بھارتی ایجنٹ نے اجرتی قاتل کے ذریعے محمد ریاض کو قتل کرایا، سکیورٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا،بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائےگئے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں بھی ایسے ہی کیسز سامنے آئے ہیں، بھارت کو عالمی سطح پر اس کا جواب دہ کرنا ہوگا، پاکستانی سرزمین پر بھارت کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات بھی ہیں جو اس وقت ہماری تحویل میں ہیں، ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں، ان ایجنٹس کے پاسپورٹ نمبر اور شناخت شیئرکردی جائےگی، صرف ہم نہیں کہہ رہے کینیڈا اور امریکا نے بھی اسی طرح کی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 10 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 7 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 12 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
Advertisement