پاکستان کے پا س شواہد موجود ہیں ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ،سیکرٹری خارجہ
سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہاکہ پاکستان کے پاس قتل کی ان وارداتوں کے منصوبہ ساز دوبھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے دستاویزی مالی اور فرانزک ثبوت موجود ہیں


سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے اندر اپنی علاقائی حدود سے تجاوز کرکے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کیلئے جدید طرز کی گھناؤنی مہم چلارکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کے پاس بھارتی ایجنٹوں اور دوپاکستانیوں کو پاکستان کی سرزمین پر قتل کرنے والوں کے درمیان رابطے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں نے پاکستان میں قتل کی کارروائیوں کیلئے ٹیکنالوجی اور غیر ملکی سرزمین پر محفوظ ٹھکانوں کا استعمال کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار نے جو ایک تیسرے ملک میں مقیم ہے پاکستانی باشندے شاہد لطیف کے قتل کیلئے سیالکوٹ میں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے کام لیااس کے علاوہ بھارتی ایجنٹ اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار بالاکوٹ میں پاکستانی شہری محمد ریاض کے قتل میں ملوث ہیں۔محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستانی حکام نے ان قاتلوں کو پکڑ لیا ہے جنہیں بھارتی ایجنٹوں نے آلہ کار بنایا تھا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس قتل کی ان وارداتوں کے منصوبہ ساز دوبھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے دستاویزی مالی اور فرانزک ثبوت موجود ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کیلئے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ محمد سائرس سجاد قاضی نے اپنے عوام کے تحفظ اور اپنی خودمختاری کی بقا کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- 4 گھنٹے قبل

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

مریم نواز کا پیپلز پارٹی کو دو ٹوک جواب: پنجاب پر تنقید پر معافی نہیں مانگوں گی
- 38 منٹ قبل

غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟اسدقیصر
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 35 منٹ قبل