لینڈر کو چاند پر لینڈنگ کے دوران انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا


ٹوکیو: جاپان کے خلائی جہاز ’’مون سنائپر‘‘ نے آخری لمحات میں انجن کی خرابی کے باوجود چاند پر اپنے متعین مقام پر کامیاب لینڈنگ کی ہے ۔
جاپان کی خلائی ایجنسی جے اے ایکس اے کی طرف سے خلائی جہاز کی لینڈنگ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ایک منی روور کی طرف سے لی گئی ان تصاویر میں پیلے رنگ کا خلائی جہاز چاند کی سرمئی رنگ کی ڈھلوان سطح پر نظر آرہا ہے ۔
بغیر پائلٹ کے سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (ایس ایل آئی ایم ) جسے اس کی انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ’’مون سنائپر‘‘ ” کا نام دیا گیا ہے ، کا مقصد ایک گڑھے پر لینڈنگ کے مخصوص مقام کے 100 میٹر کے اندر نیچے جانے کا ہے۔
ایس ایل آئی ایم کے پراجیکٹ منیجر شینی چیر و ساکائی نے بتایا کہ لینڈر کو چاند پر لینڈنگ کے دوران انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ اپنے راستے سے معمولی سا ہٹ گیا تھا جبکہ اس سے پہلے کرافٹ اپنی لینڈنگ کے مقام کے اور بھی قریب اترنے کے لئے ٹریک پر تھا۔

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل





