Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہی کی بھی انتخابات میں انٹری

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئےپرویزالٰہی کو پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 26th 2024, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہی کی بھی انتخابات میں انٹری

سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کےمرکزی صدر چوہدری پرویز الہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئ۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےپرویزالٰہی کو صوبائی حلقہ پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

سپریم کورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پرویز الہی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ ہمیں ابھی تک ریٹرننگ افسر کا مکمل آرڈر بھی نہیں ملا، اعتراض تھا کہ ہر انتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کیلئے الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے۔  جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ 5حلقوں کیلئے 5اکاؤنٹس کھولے جائیں؟

فیصل صدیقی نے کہاکہ ایک اعتراض یہ عائد کیا گیا کہ پنجاب میں 10مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی، اعتراض کیا گیا 20نومبر 2023 کو 10مرلہ پلاٹ خریدا،میرے موکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں،اس وقت وہ جیل میں تھے،ہماری دوسری دلیل یہ ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی آئندہ کٹ آف ڈیٹ 30 جون 2024 ہے۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ووٹرزکو ان کے حق رائے دہی سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے، ریٹرننگ افسرکا کام سہولت پیدا کرنا ہے نا کہ انتخابات میں رکاوٹ ڈالنا، عجیب بات ہے کہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے، الیکشن کا مطلب لوگوں کی شمولیت ہے، انہیں باہر نکالنا نہیں۔

جسٹس منصور نے کہا کہ آرٹیکل17 کہتا ہے ٹھوس وجوہات کے بغیر الیکشن سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا، آئین انتخابات کیلئے ڈی فرنچائز نہیں انفرنچرائزکرنے کی سہولت دیتا ہے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الٰہی کا نام، انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنے کی ہدایت کی تاہم پی ٹی آئی کے صدر نے پرویز الٰہی نے باقی تمام انتخابی حلقوں سے دستبرداری اختیار کرلی۔

Advertisement
بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا،  قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل 

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل 

  • 5 گھنٹے قبل
اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

  • 2 گھنٹے قبل
حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

  • 3 گھنٹے قبل
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل

  • 5 گھنٹے قبل
لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

  • 27 منٹ قبل
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

  • 4 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 20 منٹ قبل
پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

  • 3 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement