Advertisement
پاکستان

بھارت یوم جمہوریہ :دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

مشعال ملک نے کہا کہ آج کا یوم جمہوریہ ہندوستان کی اقلیتوں ، سیکولر بیانیہ اور آئین کا جنازہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 27th 2024, 3:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت یوم جمہوریہ :دنیا بھر میں کشمیریوں کا  یوم سیاہ

مشال ملک نے کہا کہ آج بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ہے ، پوری دنیا میں کشمیری اس دن کو کئی دہائیوں سے یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بھارت میں آر ایس ایس کی حکومت کا جشن ہے، آج کا یوم جمہوریہ ہندوستان کی اقلیتوں ، سیکولر بیانیہ اور آئین کا جنازہ ہے

ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ کے موقع پر سات سو سال پرانی مسجد کو شہید کرکے ایودھیا مندر بنا کر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ پیغام یہ ہے ہندوستان صرف اور صرف ہندوتوا کا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور قابض علاقے میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت خود اقوام متحدہ میں قضیہ کشمیر لے کر گیا اور کشمیریوں سے وعدہ کیا کہ انہیں استصواب رائے کا حق دیا جائے گا لیکن آج تک اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔

Advertisement
Advertisement