مریم نواز نے کہا کہ کیا کینسر اسپتال ایبٹ آباد کا حق نہیں؟ کیا اورینج ٹرین، میٹرو بس ایبٹ آباد کا حق نہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کے نشان ابھی بھی باقی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایبٹ آباد میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت محنت سے منشور بنایا، ہم نے پورا منصوبہ بنالیا ہے کہ آٹا، چینی، سبزی، دالوں کی قیمتیں کیسےکم کرنی ہے۔نوازشریف نے پلان بنالیا ہے کہ بجلی30 فیصد سستی کیسےکرنی ہے،انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام موقع دیں ہم ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ کیا کینسر اسپتال ایبٹ آباد کا حق نہیں؟ کیا اورینج ٹرین، میٹرو بس ایبٹ آباد کا حق نہیں؟ قوم جانتی ہےنوازشریف نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے۔ ملک کے چپے چپے پر نوازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، دوسرےسوچتے ہیں کہاں جلسہ کریں کہ جہاں نوازشریف کے منصوبے نہ ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی خیبرپختونخوا میں10سال حکومت رہی اس نے اپنا منشور پیش نہیں کیا، کیا خیبرپختونخوا کو پسماندہ رہنا ہے یا پنجاب کی طرح ترقی کرنا ہے۔ عام انتخابات چند دن کی دوری پر ہیں، ایبٹ آباد والوں سوچ سمجھ کرووٹ دینا ہے، نوازشریف نے 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل
