آئینی ترامیم کروائیں گے، جس کے تحت وزیراعظم کو براہ راست عوام منتخب کریں گے، پی ٹی آئی انتخابی منشور


تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن 2024 کے لیے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آ کر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کی بجائے ڈائریکٹ عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہو کر آئے گا اور ہم اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کریں گے۔ سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کرکے پانچ سال کردیں گے، پچاس فیصد سینیٹ کو براہ راست عوام سے منتخب کرنےکا طریقہ اپنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کاعمل شروع ہے، ہم نوے دن میں الیکشن مانگ رہے تھے ، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، جہاں بھی ہمارے امیدوار ریلی کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت نہیں دی جاتی۔بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ہدایت تھی کہ آج کے دن سب ریلی نکالیں ،آج جن ریلیوں کو روکا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں ، ہم ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں انتخابی مہم کی اجازت ہی نہیں، ہماری پارٹی اور امیدواروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔
تحریک انصاف حکومت میں آ کر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کی بجائے ڈائریکٹ عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہو کر آئے گا اور ہم اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کریں گے۔ بیرسٹر گوہر #PTIManifesto pic.twitter.com/xLfkAI0al6
— PTI (@PTIofficial) January 28, 2024
گوہر علی خان نے کہا کہ سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی تھیں کہ کیس کس طرح چلے گا، خصوصی عدالت کے جج ان ہدایات کو نظرانداز کرکے ٹرائل کی کارروائی چلا رہے ہیں۔ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، ایسے کیس میں جس میں سزائے موت ہو، اس میں ملزم کو اپنی مرضی کا وکیل نہ کرنے دینا خلاف قانون ہے، انہیں اپنے دفاع کا اور دوسرے فریق پر جرح کا موقع نہیں دیا جارہا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے روزانہ کی بنیاد پر جیل میں بہت سے غیرقانونی کیسز چل رہے ہیں، صبح 8 بجے سے 4 بجے تک مسلسل ٹرائلز ہورہے ہیں، اتنی جلدی کس چیز کی ہے، سائفر کیس میں عمران خان کے وکلا مقرر ہیں، اس کے باوجود جج صاحب کو اتنی جلدی ہے کہ انہوں نے عمران خان کےلیے ان کی مرضی کے خلاف وکیل مقرر کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی ملزم کی مرضی کے خلاف وکیل مقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس پر کیا نوٹس لیتے ہیں، اس مرتبہ جو وکلا مقرر کئے گئے وہ پہلے ہی پراسیکیوشن کی جانب سے پیش ہوچکے ہیں ، ہم اس طریقہ کار کوبنیادی حقوق کے خلاف سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی نے انتخابی منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر آئینی ترامیم کروائیں گے، جس کے تحت وزیراعظم کو براہ راست عوام منتخب کریں گے، اسمبلی کی مدت پانچ سال سے کم کر کے چار سال کریں گے۔ ہمارے امیدوار اگرچہ آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن وہ آزاد نہیں پارٹی کے ساتھ ہیں، شاندار پاکستان ، شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا ہمارا نیا منشور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک اور ٹرتھ ری کنسیلیئیشن کمیشن قائم کریگی، ہمارا منشور ہے ایک قوم ایک جیسا قانون، سب ہونگے برابر، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے ، ہم رول آف لاء پر زور دیتے ہیں، فوجداری ہو یا سول ہمارے کچھ قوانین فرسودہ ہوچکے ہیں، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر فوجداری قوانین میں تبدیلیاں لیکر آئیں گے، نیا پاکستان اور نیا تفتیش کانظام کے تحت ہم آئینی ترامیم لائیں گے۔

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 18 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 18 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

