Advertisement
پاکستان

8 فروری کو جذبانی نہیں ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

ایک طرف معاشہ بحران ہے اور دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 28th 2024, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
8 فروری کو جذبانی نہیں ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جذبانی نہیں ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرے گی۔ ایک طرف معاشہ بحران ہے اور دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جوسمجھتے ہیں کہ وہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہے ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہیں، کوئی ہمارے آئین کو نہ مانے تو اس کو منہ توڑ جواب دینگے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست اپنائی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ شاید چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں، یہ انکی غلط فہمی ہے طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کوووٹ دینا ہے اور تیر کومہرلگانا ہے، 8 فروری کو جذباتی نہیں ہوشیار ہونے کی ضروت ہے۔ وہ آپ کو تقسیم اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کے صحیح استعمال سےآپ چوتھی بار کی سازش ناکام بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقاربھٹو کوشہید کیا گیا، میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخر سانسیں لی تھیں، میں آج یہاں موجود ہوں کیونکہ پاکستان خطرے میں ہے، ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔ ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف ملک کو جمہوری بحران کا سامنا ہے، جن دہشتگردوں کو ہم نےشکست دی تھی وہ ایک بار پھرسراٹھا رہے ہیں، اس ملک کو صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی بچا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام نے ہمیں روٹی کپڑا کا نعرہ دیا، ہم نے عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہمارا دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ بےروزگاری کو کم کرے گا، ایک بار پھر یہ دھرتی مجھے اور آپ کو پکار رہی ہے، ہماری جماعت سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کےلیےختم کرنا چاہتی ہے۔

ملک کی سکیورٹی کی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں ہوں گے، اگرکوئی ملک کےخلاف ہتھیار اٹھائے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 منٹ قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 21 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement