ڈونر ممالک غزہ کے لیے اپنی امداد اور فنڈز کا سلسلہ جاری رکھیں، یو این سیکرٹری جنرل
'اونروا' کے اہلکاروں پر لگائے گئے الزام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ الزام کس قدر حقیقت پر مبنی ہے،انتونیو گوتریس


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر ڈونر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے اپنی امداد اور فنڈز کا سلسلہ جاری رکھیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اونروا' کے اہلکاروں پر لگائے گئے الزام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ الزام کس قدر حقیقت پر مبنی ہے اور اس کی روشنی میں کاروائی کی جاسکے۔اگر کوئی اقوام متحدہ کا کارکن اس میں ملوث ہوا تو اس کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔ حتی کہ ضرورت کے مطابق فوجداری مقدمات سے بھی گزارا جائے گا۔
اسی موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دسیوں ہزار لوگ 'اونروا' میں کام کرتے ہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد انسانی حقوق کے لیے کام کرتے ہوئے سخت مشکلات سے دوچار ہے اس کے لیے چند افراد پر لگنے والے الزامات کی وجہ سے پورے 'اونروا' اور اس کے تمام کارکنوں کو سزا نہیں دے سکتے۔
یو این چیف نے پہلی باراس معاملے میں اپنے تفصیلی تبصرے میں کہا ہے 'اونروا' کے بارہ کارکنوں پر الزام لگایا گیا ہے جن میں سے نو کی ملازمت کی ختم کردی گئی ہے جبکہ ایک ہلاک ہوچکا ہے اور باقی دو کی تلاش اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے برطانیہ، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی 'اونروا' کو دیئے جانے والے فنڈز کو روک دیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے 'اونروا' پر لگائے گئے اس الزام کے بعد غزہ میں امدادی کاروائیوں پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔
سیکٹری جنرل نے کہا کہ میں ان ممالک کی اس تشویش کو سمجھ سکتا ہوں ان الزامات سے میں خود بھی خوفزدہ ہوا۔ میں ان ممالک سے جنہوں نے اونروا کیے لیے فنڈز کو روکا ہے سے اپیل کرتا ہوں اور اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ 'اونروا' کی امدادی خدمات جاری رہیں گی۔

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل
بندرعباس کے بعد ایران میں ایک اور خوفناک دھماکا؛ 4 ہلاکتیں اور 14 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل
- 7 گھنٹے قبل
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل








.jpg&w=3840&q=75)

