Advertisement

امریکا کا ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 3 فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان

امریکی صدر نے کہا کہ   ہمارے 3 بہادر فوجیوں کو مارا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ  تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 30th 2024, 1:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کا ڈرون حملے  میں ہلاک ہونے والے 3 فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان

 واشنگٹن: امریکی  صدر جو بائیڈن نے شام کے نزدیک  ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے تین امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکا کے لیے بہت آزمائش کن رہی ہے ۔  ہمارے 3 بہادر فوجیوں کو مارا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ  تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ڈرون حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اپنے منتخب کیے گئے وقت اور انداز سے کریں گے۔ امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔ حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 فوجیوں کی ہلاکت امریکا کے لیے پیغام ہے۔

Advertisement
طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،ایشوریا نے  انسٹاگرام پوسٹ  جاری کر دی

طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،ایشوریا نے انسٹاگرام پوسٹ جاری کر دی

  • 2 گھنٹے قبل
علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیر منصوبہ بندی

علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیر منصوبہ بندی

  • 3 گھنٹے قبل
بھارتی پولیس نے کشمیری بھائیوں کی جائیداد ضبط کر لی

بھارتی پولیس نے کشمیری بھائیوں کی جائیداد ضبط کر لی

  • 2 گھنٹے قبل
وفاق کا کینالز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وفاق کا کینالز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
’ابیر گلال‘ کا میوزک  جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں  فواد خان اور وانی کپور کا رقص

’ابیر گلال‘ کا میوزک جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں فواد خان اور وانی کپور کا رقص

  • 8 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا  خیبرپختونخوا میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے جامع پیکج کی منظوری

پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے جامع پیکج کی منظوری

  • 3 گھنٹے قبل
نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، نکھار اور مزید مواقع دینے کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے ، وزیر تعلیم

نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، نکھار اور مزید مواقع دینے کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے ، وزیر تعلیم

  • 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement