سعودی عرب کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 44 فیصد، افرادی قوت میں حصہ 78 فیصد تک پہنچ گیا
نوجوانوں کی ترقیاتی حکمت عملی پانچ بنیادوں پر قائم ہے


ریاض: سعودی عرب کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 44 فیصد جبکہ افرادی قوت میں ان کا حصہ 78 فیصد تک پہنچ گیا۔
یہ بات سعودی عرب کے وزیر برائے افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے نوجوانوں کے حوالے سے ترقیاتی حکمت عملی کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے حوالے سے ترقیاتی حکمت عملی کے اجرا کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں اپنی امنگیں پوری کرنے میں مدد دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کی اعلی قیادت چاہتی ہے کہ نوجوان سعودی وژن 2030 کے مطابق مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔نوجوانوں کی ترقیاتی حکمت عملی 30 سے زیادہ سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون و شراکت سے تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’نوجوانوں کی ترقیاتی حکمت عملی پانچ بنیادوں پر قائم ہے۔ اس کا وژن یہ ہے کہ نوجوان قومی سرمایہ ہیں۔ حکمت عملی کے ذریعے دس سٹریٹجک اہداف حاصل کئے جائیں گے ان میں سے ایک ترقی کے عمل میں نوجوانوں کا کردار بڑھانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکمت عملی کے تحت 20 انشی ایٹوز اور 40 منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 7 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 11 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 9 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 13 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 11 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 10 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 9 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 10 hours ago
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 10 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 11 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 11 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 10 hours ago