مچھ حملے کے وقت ”را“سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا


پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کردیا گیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی تھی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا،دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ مچھ حملے کے وقت ”را“سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا۔ان اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنا شروع کردیااورسب سے پہلے حملے کی خبراپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔
خبریں چلانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی،بھارت خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔
چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا، گرفتار قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ اور محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا،شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔
جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے اکاؤنٹس سے قتل کی خبر کی تصدیق کی گئی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔
بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو قتل کیا، بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 34 منٹ قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 12 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 13 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 28 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل