عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاؤں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا درعمل
تمام کارکنوں اور سپورٹرز سے پر امن رہنے کی اپیل اور 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے بدلہ لینے کا عزم


سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کو سائفر کیس میں 10 سال غیر قانونی سزا دلوا کر جج ابوالحسنات نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا، اس فیصلے پر بہت افسوس ہوا ہے
اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جائینگے اور یہ فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا، اس کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، ایسا لگ رہا ہے کہ یہ فیصلے کہی اور سے ہو رہے ہیں۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کو ۱۰ سال غیر قانونی سزا دلوا کر جج
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 30, 2024
ابوالحسنات نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔ اس فیصلے کے خلاف ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جائینگے اور یہ فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا۔ میری تمام ورکرز سے اپیل ہے کہ اپنا پورا زور 8… pic.twitter.com/9BMZyg7j8W
اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور سپورٹرز کو مایوس کرے کی اور انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہم اس فیصلے کا انتقام 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے سے لیں گے۔میری تمام ورکرز سے اپیل ہے کہ اپنا پورا زور 8 فروری کے الیکشن پر مرکوز کریں اور عمران خان کو جتوا کر اس نظام کو شکست دیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ غیر قانونی ہے، جو نا انصافی ہمارے لیڈر عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ کی جا رہی ہے، تاریخ گواہ ہے اور وقت بتائے گا کہ سائفر کیس میں جو غیر قانونی سزا دی گئی ہے جس کو ہم اور پوری قوم مسترد کرتے ہیں، کہ سائفر کیا تھا اور اس کے پیچھے کون تھا۔
سائفر کیس کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کا ردعمل: #ناانصافی_کا_بدلہ_ووٹ_سے pic.twitter.com/kwaj4yYpcn
— PTI (@PTIofficial) January 30, 2024
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ اس ملک کے ساتھ جو سازش کی گئی ہے وہ چہرے انشاء اللہ قوم کے سامنے آئیں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر ہم نے پر امن رہنا ہے اور 8 فروری کو اپنے ووٹوں کے ذریعے اس نا انصافی کا بدلہ لینا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل





