برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں


راولپنڈی: محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں منگل کی رات اور بدھ کے روز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ درمیانی سے تیز بارش اور اس دوران برفباری کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت 00سے02اور زیادہ سے زیادہ 07 سے09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ برفباری کے امکان کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئ ہے۔ سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔
سیاح ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔سیاح ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی سروس 1122 پر رابطہ کریں۔سیاح ٹورازم کی ہیلپ لائن 1421, یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 5 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل









