مجھے صرف ایک موقع دیں ، کراچی کا پورا نقشہ تبدیل کردوں گا، بلاول بھٹو زرداری
کراچی کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر تمام قوتوں کو جواب دیں، چیئرمین پیپلز پارٹی


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کےلئے بلوچستان پنجاب اور خیبر پختونخوا گیا لیکن جو مزا کراچی میں آتا ہے وہ کہی اور نہیں وہ اس لئے کہ کراچی تو میرا اپنا شہر ہے۔ کراچی کی تمام سیٹیں پیپلز پارٹی کو دلوائیں تو یہاں کا نقشہ بدل دوں گا، کراچی کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر تمام قوتوں کو جواب دیں۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں پیپلزپارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی تو میرا اپنا شہر ہے، کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، کراچی نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مزہ کراچی میں آتا ہے کیونکہ یہ میرا اپنا شہر ہے، کراچی نے اپنا جیالا میئر منتخب کیا، کراچی کی تمام سیٹیں پیپلز پارٹی کو دلوائیں تو یہاں کا نقشہ بدل دوں گا، آپ مجھے ووٹ دیں گے تو وفاق میں بھی حکومت حاصل کرسکوں گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنا چورن بیچ رہا ہے، ہم اپنے کراچی کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے، کراچی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے، اب ہمیں کراچی کی ترقی کا بندوبست کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر تمام قوتوں کو جواب دیں، قائد عوام نے کہا تھا کہ نا تیرا نا میرا یہ سب کا کراچی ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 19 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل








