جی این این سوشل

دنیا

امریکہ کی ایران کو مزید حملوں کی وارننگ

ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکہ جواب دے گا، جیک سلیوان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ کی ایران کو مزید حملوں کی وارننگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید حملوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر کارروائیوں کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔

جیک سلیوان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب ہماری افواج پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکہ جواب دے گا۔

دریں اثناء ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج اس حوالے سے محتاط ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے ہیں جن میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ امریکہ کے ساتھ مل کر برطانیہ نے بھی ہفتے کی رات یمن میں حوثیوں پر حملہ کیا۔

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں مچھر مارنے کی مہم، لوگوں کو آگاہی دینا اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب

درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب 

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے کیس کے حوالے سے سماعت کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نےتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئےآئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یو کے کیلئے جانا چاہتے ہیں، پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll