ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ہمیں اپنے کام کے طریقوں کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مرتضی سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے انتخابات 2024ءکی کوریج کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی سہولت کے لئے میڈیا ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ میڈیا ہیلپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کا انعقاد پاکستان کے عوام کے ساتھ ہمارا وعدہ تھا،اب صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ملک کے آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے اور ہم اسی طرف گامزن ہیں۔ پاکستان کے 12 کروڑ سے زائد عوام 8 فروری 2024ءکو ووٹ کا حق استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔
Mr. Murtaza Solangi, Minister for Information and broadcasting has Inaugurated the "Media Helpline-MoIB" app, an online platform crafted exclusively for local and international journalists and media personnel to facilitate coverage of the General Election of Pakistan 2024. pic.twitter.com/SHU057Givr
— Press Information Department (PID) (@pid_moib) February 5, 2024
انہوں نے کہا کہ 17 اگست 2023ءکے بعد سے نگران حکومت نے اپنی دیگر ذمہ داریوں اور امور کی انجام دہی کے علاوہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کی۔ پاکستان کی ایک سیاسی جمہوری تاریخ ہے، پاکستان کے پہلے بالغ رائے دہی کے انتخابات 7 فروری 1970ءکو ہوئے اور انتخابات کا یہ عمل اسی کا تسلسل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ہمیں اپنے کام کے طریقوں کو جدید اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا ہیلپ لائن پلیٹ فارم انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ کسی بھی موبائل، ٹیبلٹ، کمپیوٹر ڈیوائس کے برائوزر کے ذریعے قابل رسائی ہوگا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 14 منٹ قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل