Advertisement
پاکستان

پاک بحریہ نے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی

ایس اے ایس 5 ہندوستانی ساحل کے قریب غیرفعال تھا، جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی  تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 6th 2024, 5:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ نے 9 بھارتی  شہریوں کی جان بچا لی

 کراچی : پاک بحریہ اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  نے بحیرہ عرب میں مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچالیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کرسمندر میں خراب ہوجانے والی ہندوستانی بوٹ کو ٹھیک کرکے اس پر سوار 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچائیں۔

کراچی کے شمال مشرق میں 167ناٹیکل مائل کی دوری پرموجود ٹگ کو برقی جنریٹرکی خرابی کا سامنا تھا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں رجسٹرڈ ایک اوشین ٹگ ایس اے ایس 5 ہندوستانی ساحل کے قریب غیرفعال تھا، جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی  تھی۔

Advertisement