جی این این سوشل

پاکستان

ترجمان الیکشن کمیشن تبدیل

الیکشن کمیشن کا ترجمان ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا، ڈی جی جینڈر نگہت صدیق ترجمان الیکشن کمیشن مقرر کر دی گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترجمان الیکشن کمیشن  تبدیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کو تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا ترجمان ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا، ڈی جی جینڈر نگہت صدیق ترجمان الیکشن کمیشن مقرر کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے ڈی جی الیکشن سید ندیم حیدر کو ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل ا لرحمن کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں، گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll