جی این این سوشل

دنیا

مشرق وسطی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فلسطین کا قیام اہم ہے ،ناروے

 ایسپن بارتھ ایڈےنے مزید کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کا مکمل حق حاصل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشرق وسطی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فلسطین کا قیام اہم ہے ،ناروے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویش ناک بات ہے۔ 

اسرائیل کی کئی حکومتوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام پر ہوگا، جس میں خود مختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی ریاست شامل ہے، دونوں ریاستوں کے درمیان مذاکرات اور تصفیے کے بعد فلسطینی ریاست کے امور وہاں قائم ہونے والے ادارے سنبھال لیں گے،  فلسطینی ریاست میں مغربی کنارہ اور غزہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔

 ایسپن بارتھ ایڈےنے مزید کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کا مکمل حق حاصل ہے، یہ ریاست نہ صرف زبانی حد تک بلکہ عملی طور پر قائم ہونی چاہیے، اسرائیل کو بارہا پیغام دے چکے ہیں کہ اگر آپ مستقبل میں صہیونی اسرائیلی اور جمہوری ریاست کے طور پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطین کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا، اگر وہ فلسطینی جو بہتر معیشت اور اپنے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی مکمل سیاسی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

 

پاکستان

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے جس کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استشنیٰ حاصل نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں شرکاءِ کانفرنس کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداء افواجِ پاکستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت کیا جبکہ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم نے ملک میں، خصوصاََ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں سرگرم ملک دشمن قوتوں، منفی اور تخریبی عناصر اور ان کے پاکستان مخالف اندرونی اور بیرونی سہو لت کاروں کی سر گرمیوں اور اس کے تدارک کے لئے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات پر بھی غور کیا۔

کور کمانڈرز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ”پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت سے انسداد دہشتگردی کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی‘‘۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ”فوج ایک منظم ادارہ ہے جسکے ہر فرد کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری صرف ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم سے ایک مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے،جس میں کسی قسم کی جانبداری اور استثنی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ فوج میں موجود کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد ادارے کے استحکام کے لئے لازم ہے اور کوئی بھی فرد اس عمل سے بالاتر اور مستثنیٰ نہیں ہو سکتا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایک مضبوط اور مؤثر قانونی نظام کی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ”پاک فوج دہشت گردوں، انتشار پسندوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف ضروری اور قانونی کارروائی کرنے میں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی‘‘۔

فورم نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے چلنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سخت سائبر سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر اسپیس کے تحفظ پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق فورم نے بھارت کے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ، اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تحریک ِ آزادی کے شہداء کو خراج ِ عقیدت پیش کیا جبکہ  اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر جاری بربریت اور نسل کشی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی  ہوئی ۔ 

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی،تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت میں پیشرفت پر ہوئی،فریقین میں تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہو سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

معروف پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں مائرہ خان کی شاندار اداکاری اور انرجی نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،مداح ان کے خوشگوار موڈ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll