جی این این سوشل

پاکستان

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان پر تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

9 مئی مقدمات، یاسمین راشد، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی اور ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔

9 مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے ملزمان کا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا اور اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔

عدالت نے سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں۔ پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نزر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

پاکستان

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینٹ اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا

سینٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کیلئے 35 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں اجتماعات پر امن وعامہ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ ہے، ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام کا بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

برما میں پاکستانی شہریوں کی غیرقانونی حراست پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ 12 قائمہ کمیٹیوں کو مختلف ایجنڈوں پر مزید کام کی مہلت کی تحریک بھی شامل ہے۔

آج ہونے والے سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر خزانہ 2 سالہ آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی فورسز کا بے گنا ہ فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے 24گھنٹوں میں مزید 42فلسطینی شہید، 107زخمی کردیئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1فلسطینی شہید،5زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز نے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کو کر دیا۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40ہزار 861 فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll