جی این این سوشل

پاکستان

حلیمہ خان کا ایف آئی اے طلبی کے نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا 2 فروری کا نوٹس معطل کیا جائے، درخواست

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حلیمہ خان کا ایف آئی اے  طلبی کے نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا 2 فروری کا نوٹس معطل کیا جائے جبکہ ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف شواہد اور ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے نوٹس کو کالعدم بھی قرار دے۔

علیمہ خان وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، کچھ دیر بعد ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس چیلنج کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ نےعلیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضماعت میں توسیع

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی نہ کرانے پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر تے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، سیکرٹریٹ ، کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں 6 مقدمات درج ہیں جبکہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

 دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو گینگ وار کا ذمہ دار ٹھرانے پر طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں   لے لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق   اظہر گلشن کو اسکی رہائش گاہ  سے حراست میں لیا گیا ،جاوید بٹ کے جنازے کے موقع پر اظہر گلشن نے لاہور پولیس کے سربراہ کے خلاف بیان دیا تھا،بیان میں اظہر گلشن نے گینگ وار کی وجہ سی سی پی او لاہور کو قرار دیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا ہے اظہر گلشن  نے جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس بھی کرنا  تھی ، اظہر گلشن طیفی بٹ کا بڑا بھائی ہے جو ویلنشیا ٹاؤن  رہائش پذیر تھا۔ 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll