کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا اور پیر کے روز11 بجے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہوگا


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل بھی وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات آج جمع کرائے گی۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما 2 بجے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے پنجاب اسمبلی جائیں گے، تاہم کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروائے جائیں گے ، گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، سبطین خان نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے حلف لیا اور ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست سنبھال لی ہے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا اور پیر کے روز11 بجے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہوگا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل





