دنیا
- Home
- News
غزہ کے باشندے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، سعودی عرب
اب تک اسرائیلی بربریت میں 30 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 27 2024، 9:55 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ سے نمٹنے کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہوئے پٹی میں فوری جنگ بندی اور عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مطالبہ کر دیا۔
العربیہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے باشندے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے رفح پر کسی بھی اسرائیلی حملے کے تباہ کن نتائج سے بھی خبردار کیا اور انسانی حقوق کونسل کے مقاصد کے حصول کے لیے مناسب اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
یاد رہے سات اکتوبر سے جاری اس جنگ میں اب تک اسرائیلی بربریت میں 30 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 19 minutes ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 2 hours ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 2 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- an hour ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 36 minutes ago
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 2 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات