Advertisement
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

آپریشن میں 4 دہشت گرد جہنم ، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 9 2024، 12:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مذید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Advertisement