ایوان بالا نے وفاقی حکومت سے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور قرارداد کی مشترکہ طور پر منظوری دی ہے


اسلام آباد : سینیٹ کا اجلا س ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کے زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوا۔
سینٹ نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں حکومت کو خواتین کی معاشی شمولیت کو یقینی بنانے اور بڑھانے کیلئے اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
ایوان نے تمام شراکت داروں بشمول حکومتی ادارے، سول سوسائٹی تنظیموں، نجی شعبے، ذرائع ابلاغ، ماہرین تعلیم اور دیگر افراد پر بھی زور دیا کہ وہ صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اجتماعی کوشش کریں۔
سینیٹر سیمی ایزدی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں موثر تعلیم اور ہنر مندی کے پروگراموں کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں کے مواقع پر زور دیا گیا۔
ایوان بالا نے وفاقی حکومت سے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک اور قرارداد کی مشترکہ طور پر منظوری دی ہے۔
ایوان نے ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ جمہوریت کیلئےلڑنے اور اپنی جانیں قربان کرنے والے سیاسی اور سماجی کارکنوں کو نشانِ ذوالفقار علی بھٹو سے نوازا جائے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 18 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



