پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے، مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لےسکتے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا جبکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جن لوگوں نے مخصوص نشستوں پر حلف اٹھایا ہے وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع دیا ہوا ہے۔ مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینا غیر آئینی اور توہین عدالت ہے، ہم فارم 47 کے تحت زبردستی جتوانے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور یہ اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری 180 ممبرز اسمبلی میں نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی عالمی دن پر غیر آئینی حلف لے کر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکا مارا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود ہمیں عمران خان سے نہیں ملنے دیا گیا، اڈیالہ جیل کے حکام نے ہمیں ملنے سے روکا، کیا جیل سپرنٹنڈنٹ آئین کے تابع آتا ہے کہ نہیں؟۔ خواتین کا کوٹا ملنے تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے، اسپیکر صاحب یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ ملک کیسے چلے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 4 درخواستیں بھیجیں، ہم معاملے کو پشاور ہائیکورٹ لے کر گئے، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔ہماری ریزرو سیٹیں ہمیں دی جائیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہماری مخصوص سیٹیں ہمیں دی جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 86 امیدواران قومی اسمبلی میں ہیں۔ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا، پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے، مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین حلف نہیں لےسکتے۔ قومی اسمبلی میں ہماری سیٹیں زیادہ ہیں، خواتین اور اقلیتی 23 نشستیں کسی اور کو نہیں جاسکتیں، الیکشن کمیشن کا ریزوز نشستوں پر فیصلہ درست نہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں پشاور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن کا حکم نہیں ملا، ہمیں کسی نے بھی حلف لینے سے نہیں روکا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج جنہوں نے حلف لیا ان میں خیبرپختونخوا سے کوئی نہیں، مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے توہین عدالت نہیں ہوئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل





