جی این این سوشل

پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا آخری بیان جا ری کردیا

ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹر  ایکس پر پوسٹس میں اس نے کہاکہ  "اللہ مجھے میری کوتاہیوں کے لیے معاف کرے اور مجھے ان اچھے کاموں کا اجر دے جو میں نے کیے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا آخری بیان  جا ری کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستانی عوام کی خدمت کی جس کو میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں ۔

انہوں نے ٹویٹر  ایکس پر پوسٹس میں اس نے کہاکہ  "اللہ مجھے میری کوتاہیوں کے لیے معاف کرے اور مجھے ان اچھے کاموں کا اجر دے جو میں نے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا  ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ملک کا ایک شاندار مستقبل منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس X ہینڈل @PresOfPakistan پر پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے جسے میں نے اگست 2018 میں قائم کیا تھا۔ میں آج @PresOfPakistan کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کر رہا ہوں ۔ 

پاکستان

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

محکمہ زراعت سندھ نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر زراعت سندھ  محمد بخش مہر کے مطابق بارشوں سے کاشت کاروں کو 86.86 بلین روپے کا نقصان ہوا اور 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل نقصان پہنچا، 69 ہزار 689 ایکڑ گنے کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، غیرمعمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

 کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کام میں اب کے کسی ایک کام میں ام

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی صورتحال کنٹرول ہوتی جارہی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ ملک میں  مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنا ہے اور محصولات کوکنٹرول میں لے کر آنا ہے،  اخراجات میں مزید کمی لانی ہے۔

وزیر اعفظم شہباز شریف نے کہا کہ  اسمگلنگ کےخاتمے کےلیےدن رات محنت کررہےہیں۔ محصولات کی مد میں بدعنوانی کاخاتمہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیےاقدامات کررہےہیں، اہداف کےحصول پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ہماراملک معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے۔ رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کےساتھ گردشی قرضےکم کرنےہیں،  سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll