جی این این سوشل

پاکستان

سیاسی حریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

محمود خان اچکزئی نے کہا کی شبلی فراز سمیت متعدد پارلیمنٹیرینز نے ووٹ نہیں ڈال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیاسی حریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :  صدارتی الیکشن میں اپو زیشن اتحاد کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا  ہے کہ آصف علی زردادی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،فضل الرحمان کا ووٹ ملنا چاہئے تھا۔تحریک انصاف کے متعدد پارلیمنٹیرینز نے ووٹ نہیں ڈالا،ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ نہ کسی نے ووٹ خریدا اور نہ کسی نے بیچا۔

صدارتی الیکشن کے نتیجہ کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زردادی زیرک سیاستدان ہے۔امید ہے ملک و قوم کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کی شبلی فراز سمیت متعدد پارلیمنٹیرینز نے ووٹ نہیں ڈالا۔توقع تھی کہ مولانا فضل الرحمان کا ووٹ مجھے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اقتصادی کونسل نے اربوں روپے کے منصوبے منظور کر لیے

84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اقتصادی کونسل نے اربوں روپے  کے منصوبے منظور کر لیے

قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) نے 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب روپے سے زیادہ کے 6 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے جن منصوبوں کی منظوری دی ان میں لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر اور سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل ہیں۔

84 میگاواٹ کے گورکن میٹلٹن ایچ پی پی کے نظرثانی شدہ منصوبے، سبی تالی اور کوہلو رکھنی شاہرات کی تعمیر ، ایس ون جگلوٹ اسکردو سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

یاد رہے کہ اس کے علاوہ میرپور اسلام آباد روڈ پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll